سوڈانی خودمختاری کونسل کے سربراہ عبد الفتاح البرہان نے کل کہا ہے کہ سوڈانی حکومت نے تمام مذاہب اور نسلوں کے ساتھ لوگوں میں رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کی اہمیت پر یقین رکھتے ہوئے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ "ابراہیم معاہدوں" پر دستخط کر لیا ہے۔
اسرائیل میں طلباء نوجوانوں کے اجتماع کو ویڈیو کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے البرہان نے کہا ہے کہ سوڈان نے امن وسلامتی، رواداری اور پرامن بقائے باہمی، آزادی اور مذاہب کے احترام کی اقدار کی توثیق کرنے اور اس کے قیام کے لئے اپنی خلوص کوشش پر مبنی معاہدوں پر دستخط کر لیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ خرطوم میں معاہدوں پر دستخط کرنے کے سلسلہ میں یہی فکرہ ہمارے سامنے موجود تھا۔(۔۔۔)
ہفتہ 02 رجب 1442 ہجرى – 13 فروری 2021ء شماره نمبر [15418]