عون اور حریری ملاقات کی وجہ سے ان کے اختلافات میں ہوا اضافہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2807911/%D8%B9%D9%88%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D9%84%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D9%84%D8%A7%D9%81%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%81%DB%81
عون اور حریری ملاقات کی وجہ سے ان کے اختلافات میں ہوا اضافہ
گزشتہ روز صدر عون اور حریری کو ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
بیروت: محمد شقیر
TT
TT
عون اور حریری ملاقات کی وجہ سے ان کے اختلافات میں ہوا اضافہ
گزشتہ روز صدر عون اور حریری کو ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
نامزد وزیر اعظم سعد حریری اور صدر جمہوریہ مائکل عون کے دوران ہونے والی ملاقات میں ان کے مابین تقریبا دو ماہ تک جاری رہنے والی دوری کے بعد کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی ہے بلکہ اس ملاقات کی وجہ سے ان کے اختلافات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اس ملاقات کے بعد حریری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت تشکیل دینے کے عمل میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے اور انہوں نے ایک بار پھر کسی بھی فریق کو بلاک کیے بغیر 18 غیرجانبدار خصوصی وزیروں کے چھوٹے گروپ کے سلسلہ میں اپنے موقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر حکومت نہیں بنتی ہے تو دیگر ممالک لبنان کی حمایت نہیں کریں گے اور اس کو امداد بھی نہیں فراہم کریں گے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)