برطانوی وزیر: ہم نے حوثیوں کو تشدد نہ کرنے کی ضرورت کی اطلاع دی ہے

برطانوی وزیر: ہم نے حوثیوں کو تشدد نہ کرنے کی ضرورت کی اطلاع دی ہے

اتوار, 14 February, 2021 - 11:30
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے برطانوی وزیر مملکت جیمی کلیورلی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ملک ہوثیوں سے براہ راست رابطے میں ہے اور انہیں سیاسی عمل میں شامل ہونے اور تشدد سے دستبردار ہونے پر آمادہ کیا ہے۔

الشرق الاوسط کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کلیورلی نے کہا ہے کہ انہوں نے حوثیوں کے نمائندوں سے بات چیت کی ہے جس کے دوران انہوں نے سیاسی حل، تشدد کو مسترد کرنے، صافر ٹینکر تک رسائی حاصل کرنے اور یمن میں برطانوی شہری کی رہائی سے متعلق تین اہم امور پر زور دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ ہم ان سے صاف اور ایمانداری سے بات کرتے ہیں اور ہم نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ برطانیہ توقع کرتا ہے کہ وہ سیاسی عمل میں شامل ہو جائے اور تشدد کو ترک کردے کیونکہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا ہے جو کئی سالوں سے جاری ہے اور اسی طرح کلیورلی نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک حوثیوں کے جارحانہ اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ اس سے برعکس نتیجے سامنے آئیں گے اور یہ بہت مایوس کن بھی ہے۔


دوسری طرف کلیورلی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کے پاس بین الاقوامی برادری کے ساتھ دوبارہ شمولیت کا ایک موق ہے بشرطیکہ وہ جوہری معاہدے کی شرائط پر عمل کرے۔(۔۔۔)


اتوار 03 رجب 1442 ہجرى – 14 فروری 2021ء شماره نمبر [15419]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا