حریری اپنے والد کی یاد میں: ایک ناکام تیسرے فریق کا انتخاب ناممکن ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2807961/%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%DB%8C%D8%A7%D8%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%A7%DA%A9%D8%A7%D9%85-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D9%81%D8%B1%DB%8C%D9%82-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%AE%D8%A7%D8%A8-%D9%86%D8%A7%D9%85%D9%85%DA%A9%D9%86-%DB%81%DB%92
حریری اپنے والد کی یاد میں: ایک ناکام تیسرے فریق کا انتخاب ناممکن ہے
لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری کو گزشتہ روز اپنے والد رفیق حریری کے قتل کی برسی کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران اپنی حکومت کے محکموں کے امیدواروں کی ایک فہرست دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دالاتی اور نہرا)
بیروت: «الشرق الاوسط»
TT
TT
حریری اپنے والد کی یاد میں: ایک ناکام تیسرے فریق کا انتخاب ناممکن ہے
لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری کو گزشتہ روز اپنے والد رفیق حریری کے قتل کی برسی کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران اپنی حکومت کے محکموں کے امیدواروں کی ایک فہرست دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دالاتی اور نہرا)
لبنانی حکومت تشکیل دینے کے ذمہ دار وزیر اعظم سعد حریری نے صدر مائکل عون اور ان کی ٹیم کو اس حکومت میں ناکام تیسرے فریق کو کچھ دینے سے انکار پر زور دیا ہے جس کی تشکیل کا وعدہ انہوں نے کیا ہے جبکہ صدارت جمہوریہ نے ان پر اصول سے ہٹ کر معاملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اپنے والد رفیق حریری کے قتل کی 16 ویں سالگرہ کے موقع پر حریری نے حکومت بنانے کے لئے عون کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی پوری تفصیلات کا انکشاف لبنانیوں کے سامنے کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صدر کے سامنے ان 18 وزراء کی ایک فہرست پیش کی تھی جس میں وہ نام بھی تھے جنہیں عون نے خود پیش کیا تھا لیکن اب وہ 6 وزراء کے علاوہ "طاشناق" پارٹی کے ایک مزید وزیر کو چاہتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ ناکام تیسرا فریق چاہتے ہیں اور یہ ناممکن ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)