کردستان کے ایک غار میں 13 ترکوں کی لاشوں کے بارے میں رازہائے پنہاں

ترکی کے وزیر دفاع خلوصی اكار کو دیکھا جا سکتا ہے
ترکی کے وزیر دفاع خلوصی اكار کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

کردستان کے ایک غار میں 13 ترکوں کی لاشوں کے بارے میں رازہائے پنہاں

ترکی کے وزیر دفاع خلوصی اكار کو دیکھا جا سکتا ہے
ترکی کے وزیر دفاع خلوصی اكار کو دیکھا جا سکتا ہے
ان 13 ترکوں کی ہلاکت کے سلسلہ میں حالات پیچیدہ ہیں جن کے بارے میں ترکی کے وزیر دفاع خلوصی اكار نے اعلان کیا ہے کہ ان کی لاشیں عراقی کردستان میں واقع ماؤنٹ کارا کے اندر کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ایک غار سے ملی ہیں۔

اکار نے انکشاف کیا ہے کہ عام شہریوں کی لاشیں اس وقت ملی ہیں جب اس نے ترک فوجی آپریشن "ایگل پن - 2" کے خاتمے کا اعلان کیا ہے جسے فوج نے پہاڑ کارا میں 4 دن کے دوران انجام دیا ہے اور اس اعلان کی وجہ سے خطے میں 13 ترک شہریوں کی موجودگی کی وجوہات کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں اور اس سے قبل ان کے اغوا کئے جانے کے سلسلہ میں کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔

کچھ ترک تجزیہ کاروں نے یہ کہا ہے کہ انہیں یا تو کرد کارکنوں کے خلاف ملک کے جنوب مشرق میں ہونے والی سیکیورٹی کارروائیوں کے دوران اغوا کیا گیا ہے اور پھر ان کی موت کو چھپانے کے لئے ترک حکام نے انہیں شمالی عراق منتقل کردیا ہے یا وہ ترک انٹیلیجنس ایجنٹ ہیں جو خطہ میں PKK سے لڑ رہے تھے۔(۔۔۔)

پیر 04 رجب 1442 ہجرى – 15 فروری 2021ء شماره نمبر [15420]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]