حزب اللہ نے تیسرے ضامن کے ساتھ عون کی حمایت کردی ہے

عون اور حریری کو آخری ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
عون اور حریری کو آخری ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
TT

حزب اللہ نے تیسرے ضامن کے ساتھ عون کی حمایت کردی ہے

عون اور حریری کو آخری ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
عون اور حریری کو آخری ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
لبنانی سیاسی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے اشارے ہیں کہ حزب اللہ آئندہ حکومت میں تیسرے ضامن کے سلسلہ میں صدر مائکل عون کے اصرار کی حمایت کے گی ورنہ وہ کیوں خاموش رہتے؟ ذرائع نے اس بات کی طرف بھی نشاندہی کی ہے کہ عون اپنے تمام اتحادی یعنی "حزب اللہ" کے سوا تمام جماعتوں سے آگے بڑھنے کی تیاری کر رہ ہیں جبکہ وہ خود کو ایک مظلوم شخص کی حیثیت سے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی مقبولیت دوبارہ حاصل کر سکیں اور انہوں نے اپنے فوجی دور حکومت میں منسوخی اور آزادی کی جنگوں کے سلسلہ میں جو کیا ہے اس کا تذکرہ دوبارہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ عون وہی شخص ہیں جنہوں نے خود کو سیاسی جھڑپوں میں ملوث کیا ہے پھر فورا ہی اس سے پلٹ آئے اور اس سے نامزد وزیر اعظم سعد حریری کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی پوزیشن کی وضاحت ہوتی ہے جو حال ہی میں اس عہدے کے لئے سامنے آئے ہیں اور اپنے سیاسی معاون رکن پارلیمنٹ علی حسن خلیل کے لئے تیسرے ضامن کو مسترد کردیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 05 رجب 1442 ہجرى – 16 فروری 2021ء شماره نمبر [15421]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]