ایک سرکاری ذمہ دار نے سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے ذریعے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کسی بھی غیر ملکی تجارتی کمپنی یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاہدہ روکنے کے لئے پرعزم ہے جس کا علاقائی ہیڈکوارٹر ملک سے باہر خطے میں ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس فیصلے میں حکومت کی ایجنسیاں، ادارے اور فنڈز یا اس کا کوئی بھی ادارہ ہو سب شامل ہیں۔
سعودی ایجنسی نے اس عہدیدار کے حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ اس سے کسی بھی سرمایہ کار کی سعودی معیشت میں داخل ہونے یا نجی شعبے کے ساتھ معاملات جاری رکھنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوگی اور اس سے متعلقہ کنٹرول رواں سال 2021 کے دوران جاری کیے جائیں گے۔(۔۔۔)
منگل 05 رجب 1442 ہجرى – 16 فروری 2021ء شماره نمبر [15421]