اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے سلامتی کونسل کے زیر اہتمام ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران انکشاف کیا ہے کہ صرف دس ممالک کو ہی 75 فیصد ویکسین ملی ہے جبکہ 130 ممالک کو اب تک اس کی کوئی خوراک موصول نہیں ہوئی ہے اور انہوں نے فوری عالمی ٹیکہ سازی کے لئے ایک منصوبے کا مطالبہ کیا ہے جس میں وہ لوگ شامل ہوں گے جن کے پاس سائنسدانوں اور ویکسین سازوں کے ساتھ مل کر ویکسین کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کا اختیار ہے اور وہ اس کوشش کی مالی اعانت بھی کرسکتے ہیں۔(۔۔۔)
جمعرات 07 رجب 1442 ہجرى – 18 فروری 2021ء شماره نمبر [15423]