خرطوم نے ادیس ابابا میں اپنے سفیر کو کو طلب کر لیا ہے

خرطوم نے ادیس ابابا میں اپنے سفیر کو کو طلب کر لیا ہے
TT

خرطوم نے ادیس ابابا میں اپنے سفیر کو کو طلب کر لیا ہے

خرطوم نے ادیس ابابا میں اپنے سفیر کو کو طلب کر لیا ہے
ایک طرف سعودی وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد عبد العزیز قطان نے گزشتہ روز خرطوم میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب عرب ممالک کی آبی تحفظ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس نے "نہضہ ڈیم" فائل کو اس انداز سے ختم کرنے کی کوشش کا اعلان کیا ہے جس سے سوڈان، مصر اور ایتھوپیا کے حقوق مکمل طور پر مل سکیں گے اور سوڈانی وزارت خارجہ نے ایتھوپیا میں اپنے سفیر کو طلب کیا تاکہ وہ سرحدی فائلوں اور نہضہ ڈیم کی پیشرفت کے سلسلہ میں ان سے مشورہ کر سکیں۔

سعودی وزیر نے ڈیم کے بحران کے حل کرنے کے لئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی رہنمائی میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد کے ساتھ ہونے والے گزشتہ اجلاسوں کا انکشاف کیا ہے۔

قطان نے سوڈانی عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین عبد الفتاح البرہا، ان کے نائب محمد حمدان دقلو اور وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک سے ملاقات کی ہے اور ان ملاقاتوں میں سوڈان اور سعودی عرب اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین ٹھوس دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر اس طرح سے زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کی قیادت کو مشترکہ مفادات کی خدمت کے لئے ان کو آگے بڑھانا اور ترقی دینی ہوگی۔(۔۔۔)

 جمعرات 07 رجب 1442 ہجرى – 18 فروری 2021ء شماره نمبر [15423]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]