گزشتہ روز امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے قطعی طور پر روکنے کی ضرورت ہے اور اس کے کچھ گھنٹون کے بعد ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ تہران پر اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کو بدلنے کا اعلان کردیا ہے۔
کل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر رچرڈ ملز نے سلامتی کونسل کو اس فیصلے سے مطلع کیا ہے اور رائٹرز نے ایک امریکی عہدے دار سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اپنے یورپی ہم منصبوں کو اجلاس کے درمیان بتایا ہے کہ واشنگٹن 2015 میں دستخط کیے گئے جوہری معاہدے کی طرف واپس جانے کے لئے ایرانیوں کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 08 رجب 1442 ہجرى – 19 فروری 2021ء شماره نمبر [15424]