لندن کو امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اس کے مسودے کو منظور کرلیا جائے گا لیکن روس کو راضی کرنا مشکل ہو سکتا ہے جس نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ حفاظتی کونسل کا ویکسینوں کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پرسو روز ہی ایک اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک ترقی پزیر ممالک کو فاضل ٹیکے عطیہ کرے گا اور اس کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی اسی طرح کے عہد کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترقی پزیر اور نادار ممالک کو ویکسین سے متعلق اپنے ملک کے حصہ میں سے ایک حصہ فراہم کرنے کے لئے ابتدائی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 10 رجب 1442 ہجرى – 21 فروری 2021ء شماره نمبر [15426]