گزشتہ روز دیر گئے ویانا پہنچنے پر گروسی نے کہا کہ ایران میں ہونے والی بات چیت سے ہمیں معقول حد تک اچھا نتیجہ ملا ہے لیکن ایرانی مقامات پر آنے والے تفتیشکاروں کی رفتار کم ہوجائے گی اور مزید حیرت انگیز تفتیشی کاروائیاں نہیں ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تفتیشکاروں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تعاون کو کم کرنے کے بارے میں ایرانی قانون کو لاگو کیا جائے گا اور اس کے بعد اس اضافی پروٹوکول کو معطل کردیا جائے گا اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران تفتیشکاروں کو کم رسائی دے گا لیکن پھر بھی وہ ایجنسی کو اپنے جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے کی اجازت دے گا۔(۔۔۔)
پیر 11 رجب 1442 ہجرى – 22 فروری 2021ء شماره نمبر [15427]