باشاغا پر ہوئے حملہ کی وجہ سے طرابلس کی صورتحال ہوئی مزید خراب

وزیر باشاغا کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
وزیر باشاغا کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

باشاغا پر ہوئے حملہ کی وجہ سے طرابلس کی صورتحال ہوئی مزید خراب

وزیر باشاغا کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
وزیر باشاغا کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

فائز السراج کی سربراہی میں لیبیا کے قومی وفاق کی حکومت کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا پر ایک روز قبل ہوئے قاتلانہ حملہ کی وجہ سے دارالحکومت طرابلس میں سیکیورٹی کی صورتحال پیچیدہ ہو چکی ہے اور کشیدگی میں بھی اضافہ ہو چکا ہے اور وفاق حکومت کے وفادار سیکیورٹی ادارہ نے باشاغا کی روایت کی تردید کی ہے۔

مصراتہ اور زنتان کے شہروں سے باشاغا کے وفادار مسلح ملیشیاؤں کے رہنماؤں نے کل شام ایک اجلاس منعقد کیا ہے تاکہ زاویہ شہر سے آنے والی دیگر ملیشیاؤں کا جواب دینے کے لئے کام کو ہم آہنگ کیا جاسکے کیونکہ وہ قاتلانہ حملے میں وزیر داخلہ کے محافظوں کے ہاتھوں اس کے ایک ممبر کی ہلاکت کے سلسلہ میں اچانک اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی دارالحکومت کے مرکز میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ ایک مسلح گروہ نے گزشتہ روز ایک محدود وقت کے لئے وسطی طرابلس کے شہداء اسکوائر پر اپنا قبضہ جما لیا تھا اور وہاں ہوا میں فائرنگ بھی کی ہے لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنی دستبرداری اختیار کرلی یا اسے وہاں سے نکال دیا گيا اور طرابلس فوجی علاقے سے وابستہ مسلح گاڑیوں نے اس کی جگہ لے لی۔(۔۔۔)

منگل 12 رجب 1442 ہجرى – 23 فروری 2021ء شماره نمبر [15428]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]