غیر ملکی کمپنیوں کا علاقائی ہیڈ کوارٹر ریاض منتقل کرنے کے لئے مراعات

غیر ملکی کمپنیوں کا علاقائی ہیڈ کوارٹر ریاض منتقل کرنے کے لئے مراعات

منگل, 23 February, 2021 - 16:45
ایسے وقت میں جب ریاض سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے لئے جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفلاح نے گزشتہ روز آگاہ کیا ہے کہ جو کمپنیاں اپنے ہیڈ کوارٹرز کو شکلی طور پر منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گی اور اسی وقت اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ وہ کمپنیاں جو واقعی اپنا صدر دفتر ریاض منتقل کریں گی ان کو بہت ساری مراعات سے فائدہ ہوگا۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وعدہ کیا ہے کہ مملکت سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع کی مارکیٹنگ میں ایک بہتر کوشش کر سکتی ہے اور یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ "انوسٹ سعودی" پلیٹ فارم کے ذریعے تمام مواقع ڈیجیٹل طور پر ظاہر کیے جائیں گے اور یہ جلد ہی شروع کر دئے جائیں گے۔


الفلاح نے سعودی اخبار عرب نیوز کے تیار کردہ "فرینکلی اسپیکنگ" پروگرام کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ان کمپنیوں کے ساتھ معاملات کو محدود کرنے کا فیصلہ جن کا علاقائی ہیڈکوارٹر ریاض میں ہے اور اس کا آغاز 2024 سے ہوگا اس سے ان کو بہت سے مراعات ملیں گی جو حقیقت میں اپنے صدر دفاتر سعودی عرب منتقل کریں گے۔(۔۔۔)


منگل 12 رجب 1442 ہجرى – 23 فروری 2021ء شماره نمبر [15428]


Related News



انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا