سوڈان نے نہضہ ڈیم مذاکرات کو بین الاقوامی بنانے کا کیا مطالبہ

نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
TT

سوڈان نے نہضہ ڈیم مذاکرات کو بین الاقوامی بنانے کا کیا مطالبہ

نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
سوڈان نے نہضہ ڈیم سے متعلق ایتھوپیا کے ساتھ اپنے تنازعہ کے سلسلہ میں اقوام متحدہ، افریقی یونین، یورپی یونین اور امریکہ کو ثالثی کے لئے بین الاقوامی جماعتوں کی شرکت کی دعوت دی ہے۔

سوڈانی وزیر برائے آبپاشی اور آبی وسائل یاسر عباس نے کل شام کو کہا ہے کہ ایتھوپیا کے ذریعہ اگلے جولائی میں ڈیم کی دوسری بھرائی کے آغاز کے سلسلہ میں ہونے والے اعلان سے سوڈانی روزایرس ڈیم کے عمل کو براہ راست خطرہ ہے اور اس سے نیلے نیل پر واقع پینے کے پانی کے اسٹیشن اور آب پاشی کے منصوبے متاثر ہوں گے۔

انہوں نے افریقی یونین کے ثالثی کو تقویت دینے اور اقوام متحدہ، یوروپی یونین اور امریکہ کو نہضہ ڈیم بحران میں ثالث کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے بڑی سرگرمی کے ساتھ اپنے ملک کے اقدام کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)

 بدھ 13 رجب 1442 ہجرى – 24 فروری 2021ء شماره نمبر [15429]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]