مصالحتی معاہدے کے بعد مصر اور قطر کے درمیان پہلا اجلاس

مصالحتی معاہدے کے بعد مصر اور قطر کے درمیان پہلا اجلاس
TT

مصالحتی معاہدے کے بعد مصر اور قطر کے درمیان پہلا اجلاس

مصالحتی معاہدے کے بعد مصر اور قطر کے درمیان پہلا اجلاس
مصر اور قطر کے دو سرکاری وفدوں نے گزشتہ جنوری میں مملکت سعودی عرب میں ہونے والے العلا سربراہی اجلاس میں مفاہمت کے معاہدے کے بعد گزشتہ روز کویت میں اپنا پہلا اجلاس کیا ہے تاکہ مستقبل کے مرحلہ کے لئے منصوبے بنائے جا سکے۔

گزشتہ روز مصری وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ کام اور دوطرفہ تعلقات کے عمل کو بڑھانے کے لئے ضروری وسائل اور اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور ان امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا ہے جن سے امن وسلامتی، استحکام اور ترقی میں دونوں ملکوں کی عوام کی امنگوں کو حاصل کیا جا سکے۔(۔۔۔)

 بدھ 13 رجب 1442 ہجرى – 24 فروری 2021ء شماره نمبر [15429]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]