ری پبلیکن نے بائیڈن سے ایران پر پابندیاں برقرار رکھنے کا کیا مطالبہ

ری پبلیکن نے بائیڈن سے ایران پر پابندیاں برقرار رکھنے کا کیا مطالبہ
TT

ری پبلیکن نے بائیڈن سے ایران پر پابندیاں برقرار رکھنے کا کیا مطالبہ

ری پبلیکن نے بائیڈن سے ایران پر پابندیاں برقرار رکھنے کا کیا مطالبہ
امریکی کانگریس میں ریپبلکن اراکین پارلیمنٹ نے جوہری معاہدے کی طرف اور تہران سے پابندیاں ختم کرنے کے سلسلہ میں صدر جو بائیڈن کی واپسی کو روکنے کے لئے ایک بل پیش کیا ہے جس میں انتظامیہ کو ایرانی جوہری پروگرام کی توسیع اور دہشت گردی کی مالی اعانت سے متعلق اس کے نتائج سے آگاہ کیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد جو اب بھی ابتدائی مراحل میں ہے بائڈن کو معاہدے کی طرف واپس جانے سے روکنا ہے اور اس سے پہلے کہ ایران تفتیشکاروں کو تمام جوہری مقامات میں داخل ہونے کی اجازت دے تاکہ وہ اپنی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کا کام انجام دے سکے۔

اسی سلسلہ میں ایران نے کل اضافی پروٹوکول کے حوالے سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو روکنے کے بارے میں پارلیمنٹ کے قانون پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے اور فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران میں اضافی پروٹوکول کی معطلی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 13 رجب 1442 ہجرى – 24 فروری 2021ء شماره نمبر [15429]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]