سعودی عرب کے خلاف حوثی دہشت گردی کی مذمتوں میں ہوئی وسعت

اتحاد کے ذریعہ تباہ شدہ "بیلسٹک" میزائل کے ایک حصہ کو دیکھا جا سکتا ہے جسے پرسو روز ریاض کے ایک مکان کی چھت پر گرایا گیا ہے لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ہے (ایس پی اے)
اتحاد کے ذریعہ تباہ شدہ "بیلسٹک" میزائل کے ایک حصہ کو دیکھا جا سکتا ہے جسے پرسو روز ریاض کے ایک مکان کی چھت پر گرایا گیا ہے لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ہے (ایس پی اے)
TT

نائب وزیر اعظم اور سعودی وزیر دفاع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاس گزشتہ روز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد کی طرف سے ٹیلی فون آیا ہے جبکہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کی دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت میں میں وسعت پیدا ہوئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ قطر کے امیر نے سعودی ولی عہد کی صحت کے سلسلہ میں اطمینان کے لئے فون کیا ہے اور صحت کی بحالی کی خواہش ظاہر کی ہے اور شیخ تمیم بن حماد نے سعودی عرب کے لئے قطر کی طرف سے ہر اس معاملہ میں حمایت کی تصدیق کی گئی ہے جس سے مملکت کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کو تقویت مل سکے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ نے برادرانہ جذبات کا اظہار کرتے ہوئے امیر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی تعریف بھی کی ہے۔(۔۔۔)

پیر 18 رجب 1442 ہجرى – 01 مارچ 2021ء شماره نمبر [15434]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]