یوسف شعبان کی وفات

یوسف شعبان کی وفات
TT

یوسف شعبان کی وفات

یوسف شعبان کی وفات
گزشتہ روز اتوار کو مصر کے عظیم فنکار یوسف شعبان کا کورونا وائرس کے سبب انتقال ہوگیا ہے اور اس سے قبل ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں گزشتہ منگل کو قاہرہ کے عجوزا اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کیا گیا تھا اور وہی ان کا انتقال ہوگیا۔

یوسف شعبان بیروت سے قاہرہ واپس آئے تھے جہاں وہ مصطفیٰ شعبان، عمرو سعد اور رانیہ یوسف کی اداکاری کے سلسلے میں "ہورنیٹ کی گھوںسلا" سیریز میں اپنے کچھ کردار ریکارڈ کرا رہے تھے اور انہوں نے متعدد بنیادی کردار ریکارڈ کرائے تھے پھر بعد میں انہیں صحت کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لہذا ان کے اہل خانہ انہیں اسپتال لے گئے جہاں ٹیسٹوں کے بعد کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی اور ان کی اہلیہ ایمان بھی کورونا سے متاثر ہوئی ہیں۔(۔۔۔)

پیر 18 رجب 1442 ہجرى – 01 مارچ 2021ء شماره نمبر [15434]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]