ایرانی میزائل نے عین الاسد میں کیا امریکہ کا تجربہ

عراق کے انبار میں "عین الاسد" اڈے کی طرف میزائل داغے جانے کے بعد پلیٹ فارم کے ملبہ کو دیکھا جا سکتا ہے
عراق کے انبار میں "عین الاسد" اڈے کی طرف میزائل داغے جانے کے بعد پلیٹ فارم کے ملبہ کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

گزشتہ روز ایرانی ساختہ میزائلوں نے مغربی عراق کے علاقے عنبر میں واقع عین الاسد اڈے کو نشانہ جنایا ہے جس میں امریکی افواج رہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ایک امریکی شہری ٹھیکیدار کی موت ہوئی ہے اور یہ اقدام امریکی فوج کی موجودگی کا امتحان لینے کے لئے کیا گیا ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ پوپ فرانسس حملے کے باوجود کل جمعہ کو اپنے آئندہ تاریخی دورہ عراق کے خواہشمند ہیں۔

عراق میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان  وین ماروٹو نے کہا ہے کہ دس میزائلوں نے عین الاسد اڈے کو نشانہ بنایا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز اس حملہ کی تحقیقات کر رہی ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اکثر وبیشتر اسی طرح کے حملے کو ایران کے وفادار ملیشیاؤں کی طرف منسوب کرتا ہے۔

عراقی سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ راکٹ عین الاسد کے نواحی گائوں سے فائر کئے گئے ہیں جو ایک صحراوی علاقہ ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 21 رجب 1442 ہجرى – 04 مارچ 2021ء شماره نمبر [15437]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]