معاشی بحران کے سلسلہ میں لبنانیوں کے غصہ میں ہوا اضافہ

کل شام بیروت شہر میں مظاہرین کی طرف سے لگائی جانے والی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
کل شام بیروت شہر میں مظاہرین کی طرف سے لگائی جانے والی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

دوسرے دن لبنانی پاؤنڈ کی قیمت میں غیر معمولی گراوٹ کے بعد لبنانیوں کا غصہ پھوٹ پڑا کیونکہ ڈالر کی قیمت 10 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے اور اس میں کل قدرے کمی ریکارڈ کی گئی جو ڈالر کے مقابلہ میں 50 پاؤنڈ سے تجاوز نہیں کیا ہے۔

بڑھتے ہوئے معاشی بحران کی وجہ سے لبنان کے بیشتر علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور شمال، جنوب اور وادی بقاع میں سڑکیں بیرل اور جلتے ٹائروں سے بلاک کر دی گئیں ہیں۔

اندرونی سیکیورٹی فورسز کے ٹریفک کنٹرول روم نے کچھ دیر بند ہونے کے بعد الانصار اسٹیڈیم کے سامنے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں اولڈ ایئرپورٹ روڈ - مغربی مسالک پر ٹریفک کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 21 رجب 1442 ہجرى – 04 مارچ 2021ء شماره نمبر [15437]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]