مقامی کارکنوں نے عراق سے مشرقی شام کی طرف جانے والے ایک ٹرک کی ویڈیو نشر کی ہے جس پر مختصر فاصلے والا ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ہے اور "فوربز" ویبسائٹ نے کہا ہے کہ یہ نظام امریکی افواج کو ڈرونز کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بچانے کے لئے سب سے بہتر ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا ہے کہ یہ نظام دیر الزور میں امریکی افواج کو منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے 2020 کے اوائل میں دیر الزور میں تیل کے کھیتوں میں تعینات امریکی افواج کو بغیر پائلٹ جہاز کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے جو چھوٹے مارٹر گولے اور گولہ بارود گرانے کے قابل تھے۔(۔۔۔)
جمعہ 22 رجب 1442 ہجرى – 05 مارچ 2021ء شماره نمبر [15438]