دبیبہ نے اپنی حکومت کو لیبیا کی پارلیمنٹ میں کیا پیش

دبیبہ کو پرسو روز اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل اور لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن کے کوآرڈینیٹر ریزڈن زیننگا کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
دبیبہ کو پرسو روز اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل اور لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن کے کوآرڈینیٹر ریزڈن زیننگا کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

لیبیا کے نامزد وزیر اعظم عبد الحمید دبیبہ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ آئندہ پیر کے روز طے شدہ اعتماد اجلاس سے قبل ان کی حکومت سازی ایوان نمائندگان کے حوالے کردی جائے گی اور بیان میں کسی تجویز کردہ نام کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے میڈیا آفس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر سرت پیر کے روز ہونے والے اعتماد سازی اجلاس سے قبل سیاسی معاہدے میں بیان کردہ روڈ میپ کی پابندی اور مخصوص طریقہ کار کے مطابق منتقلی کا عمل شروع ہوا ہے۔

اسی سے متعلق لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے کل کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے جنگ بندی کی نگرانی کے لئے ایک چھوٹی سی ٹیم بھیجی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ پیشگی ٹیم اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کی سفارش پر 4 فروری کو بھیجی گئی ہے اور انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے بھی اس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 22 رجب 1442 ہجرى – 05 مارچ 2021ء شماره نمبر [15438]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]