انقرہ نے عرب لیگ کونسل کے فیصلوں کو کیا مسترد

انقرہ نے عرب لیگ کونسل کے فیصلوں کو کیا مسترد
TT

انقرہ نے عرب لیگ کونسل کے فیصلوں کو کیا مسترد

انقرہ نے عرب لیگ کونسل کے فیصلوں کو کیا مسترد
گزشتہ روز انقرہ نے گزشتہ بدھ کو عرب وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس سے ان جاری فیصلوں کو مسترد کردیا ہے جن میں عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں ترکی کی مداخلت کی مذمت کی گئی ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز (جمعہ کو) ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ملک کے بارے میں وزرائے خارجہ کی سطح پر لیگ آف عرب ریاستوں کے اجلاس کے فیصلوں کو یکسر مسترد کردیا گیا ہے کیونکہ وہ کسی ثبوت پر مبنی نہیں ہیں۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ترکی اپنے اصولی اور پُر عزم موقفوں کے ذریعہ اپنے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے لئے سب سے بڑی کوشش کر رہا ہے اور اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ عرب ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ انقرہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام کے لئے تعمیری کردار ادا کرے اور عرب عوام کی خوشحالی اور یقین دہانی کو ترجیح دے جہ جائے کہ وہ بے بنیاد الزامات کے ذریعہ ترکی کو نشانہ بنائے۔

یاد رہے کہ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترکی سے شام، لیبیا اور عراق سے اپنی افواج واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 23 رجب 1442 ہجرى – 06 مارچ 2021ء شماره نمبر [15439]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]