گزشتہ روز نجف میں کیتھولک چرچ کے صدر پوپ فرانسس اور اعلی شیعہ عالم دین آیت اللہ علی السیستانی کے مابین ایک تاریخی اجلاس ہوا ہے جس کے دوران انہوں نے امن کا مطالبہ کیا ہے۔
45 منٹ کی میٹنگ کے اختتام پر سیستانی کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں ذمہ داروں نے اس دور میں انسانیت کو درپیش عظیم چیلنجوں، خدا تعالیٰ اور اس کے پیغامات پر ایمان کے کردار اور ان چیلنجوں پر غالب ہونے کے سلسلہ میں اعلی اخلاقی اقدار کی پابندی کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سیستانی نے ان سانحات پر قابو پانے کے لئے عظیم مذہبی اور روحانی پیشواؤں کے ذریعہ اپنا کردار ادا کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے عراقی عیسائیوں کی سلامتی اور امن اور ان کے حقوق کی بھی تاکید کی ہے۔(۔۔۔) |
اتوار 24 رجب 1442 ہجرى – 07 مارچ 2021ء شماره نمبر [15440]