اتحاد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شہری ایک سرخ لکیر ہیں اور ایران کے ذریعے موصول ہونے والی مخصوص حوثی صلاحیتوں کو بے اثر کرنے کے سلسلہ میں اپنے عہد کو نافذ کرنے اور عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے والے دہشت گرد حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ بنائے جانے پر زور دیا ہے اور اتحاد نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ ان کارروائیوں میں اس طرح کے ہوائی حملے شامل ہیں جو بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی قوانین کے مطابق ہیں اور عام شہریوں کی پیش قدمی اور حفاظت کے لئے مارب میں یمنی نیشنل آرمی اور قبائل کی کارروائیوں کی حمایت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اتحادی فوج نے بکتر بند جہاز کے ذریعہ درجن سے زائد ان حوثی حملوں کو ناکام کیا ہے جن کے ذریعہ مملکت کے جنوب میں متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران حوثی حملوں میں بہت سارے سعودی شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان حوثی حملوں کی تعداد کا تخمینہ 30 سے زیادہ ہے جن میں بیلسٹک میزائلوں اور دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعہ گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران الگ الگ مقامات پر عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
کل کے بعد اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے شہر جیزان کی طرف شروع کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کے روکنے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اتحاد نے میزائل حملے کو منظم اور جان بوجھ کر شہریوں اور سویلین اشیاء کو نشانہ بنانے کی کوشش قرار دی ہے۔(۔۔۔)
پیر 25 رجب 1442 ہجرى – 08 مارچ 2021ء شماره نمبر [15441]