عراقی وزیر اعظم نے قومی گفت وشنید کی دعوت دی ہے

عراقی وزیر اعظم نے قومی گفت وشنید کی دعوت دی ہے

منگل, 9 March, 2021 - 14:15
پوپ کو اس جہاز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے وہ گزشتہ روز بغداد سے روم گئے ہیں (ای پی اے)


چار روزہ عراق کے دورہ کے بعد گزشتہ روز پیر کو  بغداد نے  ویٹیکن کے پوپ پوپ فرانسس کو الوداع کہا ہے اور اس کے بعد عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اس پیغام سے متاثر ہو کر ایک جامع قومی  گفت وشنید کی اپیل کی ہے جو پیغام پوپ کے  عراقی دورے میں تھا۔

الکاظمی نے ٹیلیویژن تقریر میں کہا ہے کہ ہم سیاسی قوتوں، عوام سرگرمیوں، نوجوان مظاہرین اور تمام مخالفین کو اپنے عوام اور تاریخ کے سامنے ایک ذمہ دارانہ  گفت وشنید کی میز پر دعوت دیتے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی افواج اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وطن کے مفادات کو ترجیح دیں اور وہ مجرمانہ بیانات اور سیاسی قیاس آرائوں کی زبان سے ہٹ جائیں اور قبل از وقت انتخابات کی کامیابی کے لئے تیاری کریں اور اپنی عوام کو امید کا ایک موقع کے ساتھ ساتھ ریاست اور جمہوری نظام پر اعتماد کرنے کا بھی ایک موقع  فراہم کریں۔


اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کل پوپ فرانسس کی طرف سے عراق کے تاریخی دورہ کی تعریف کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ انہوں نے ایک اہم پیغام دیا ہے۔(۔۔۔)

 


منگل 26 رجب 1442 ہجرى – 09 مارچ 2021ء شماره نمبر [15442]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا