روس نے دو امریکی ویکسینوں کے خلاف غلط فہمی مہم چلانے سے کیا انکار

روس نے دو امریکی ویکسینوں کے خلاف غلط فہمی مہم چلانے سے کیا انکار

بدھ, 10 March, 2021 - 15:30
کرملین کے ترجمان دمتری پیسکوف کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز ماسکو نے کورونا وائرس کے خلاف دو امریکی ویکسین کے خلاف ڈس انفارمیشن کمپین چلانے سے انکار کیا ہے اور یاد رہے کہ اس وبا سے مہلوکین کی تعداد کل دنیا میں 20 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز ہو گئی ہے اور 117 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔

پیر کے روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی پروپیگنڈہ کی نگرانی کرنے اور اس پر ردعمل ظاہر کرنے والے محکمہ نے روسی انٹلیجنس خدمات کے زیر نگرانی چار روسی انٹرنیٹ پلیٹ فارموں کی نشاندہی کی ہے جو میڈیا کو ان دونوں ویکسینوں کے بارے میں غلط خبریں پھیلا رہے ہیں  لیکن ان کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔


کرملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے گزشتہ روز جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس طرح کے بیانات کو نہیں سمجھتے اور ہم غور وفکر اور مستقل طور پر یہ بیان کرنا چاہتے ہیں کہ یہ باتیں سراسر بے بنیاد ہیں اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ روس نے کبھی بھی اس طرح کی گمراہ کن میڈیا مہموں کا اہتمام نہیں کیا ہے۔(۔۔۔)


بدھ 27 رجب 1442 ہجرى – 10 مارچ 2021ء شماره نمبر [15443]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا