کورونا ویکسین کے بارے میں برطانوی اور یورپی بحثhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2857236/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D9%88%DB%8C%DA%A9%D8%B3%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%B1%D8%B7%D8%A7%D9%86%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE%DB%8C-%D8%A8%D8%AD%D8%AB
گزشتہ روز بیت لحم میں "کورونا" کے اقدامات کے نتیجے میں دو فلسطینی کو بند دکان کے سامنے سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
کورونا ویکسین کے بارے میں برطانوی اور یورپی بحث
گزشتہ روز بیت لحم میں "کورونا" کے اقدامات کے نتیجے میں دو فلسطینی کو بند دکان کے سامنے سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کورونا وائرس ویکسین کے بارے میں یورپی اور برطانوی بحث بڑھ گئی ہے اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ان اشاروں کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ان کی حکومت یورپی کونسل کے صدر چارلس مائکل کے الزامات کے باوجود ان ویکسین کی تیاری کے لئے مشمولات یا اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی برآمد کرنے میں رکاوٹ بنی ہے اور جانسن نے کل پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ اس وبائی بیماری نے ہم سب کو صحت عامہ کی جنگ کے یکساں حصے میں ڈال دیا ہے اور ہم ویکسین کے سلسلہ میں ہر طرح کی قومی تنازعہ کی مخالفت کرتے ہیں۔
یوروپی کمیشن کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے برسلز میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں تفصیلات بتائے بغیر کل صبح ہی یورپی یونین کے سفارتی عہدیداروں کو لندن میں برطانوی دفتر خارجہ کے عہدیداروں سے بات چیت کرنے کی دعوت دی گئی ہے اور مائکل نے برطانیہ اور امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ویکسینوں کے معاملے مں قوم پرستی والی رحجان کو اپنا رکھا ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]