ایتھوپیا کے ڈیم کے مقابلہ میں مصری سوڈانی اتحاد ہوا مضبوط

السیسی کو گزشتہ روز قاہرہ میں حمدوک کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
السیسی کو گزشتہ روز قاہرہ میں حمدوک کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور سوڈانی وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے گزشتہ روز قاہرہ میں ہونے والے اپنے اجلاس کے دوران ایتھوپیا کے نہضہ ڈیم کو بھرنے کے دوسرے مرحلے کے سلسلہ میں کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے مضبوط کوآرڈینیشن پر زور دیا ہے اور قاہرہ اور خرطوم نے اس ڈیم کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں اپنے اتحاد کو مضبوط کیا ہے جسے ایتھوپیا نیل کے مرکزی راستہ پر تعمیر کررہا ہے اور اس سے دونوں بہاو والے ممالک کے ساتھ تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔

گزشتہ روز قاہرہ میں اعلی سطحی تبادلہ خیال کے دوران دونوں ممالک نے تعاون کے معاہدوں اور ثالثی کے لئے بین الاقوامی رباعی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز کو فعال کرنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اگلے بارش کے موسم سے پہلے ڈیم کو بھرنے اور چلانے کے قواعد کے سلسلہ میں ایک لازمی قانونی معاہدے تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔

گزشتہ روز سوڈانی وزیر اعظم نے دو روزہ مصر کا دورہ شروع کیا ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے اور مصری صدارت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سیسی اور حمدوک نے اس موجودہ نازک مرحلے میں دونوں فریقوں کے درمیان بھرپور ہم آہنگی کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ ابھی ڈیم کے سلسلہ میں ایک معاہدے تک پہنچنے کے لئے بات چیت جاری ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 29 رجب 1442 ہجرى – 12 مارچ 2021ء شماره نمبر [15445]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]