مقامی میڈیا اور شہریوں نے مشرقی طرابلس کے اوپر تھوڑی اونچائی پر اڑتے ہوئے ترک ڈرون کی نگرانی کی ہے اور میکانیزم اور ٹینکوں کو بھی پہلی بار طرابلس کی سڑکوں پر گھومتے دیکھا گیا ہے جبکہ تاجوراء علاقے میں باہمی فوجی تعنیات اور اس کی اہم سڑکوں کو بند کرنے کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے لیبیا سے تمام غیر ملکی افواج اور کرائے کے فوجیوں کے فوری طور پر انخلا اور قومی اتحاد کی عبوری حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد "مثبت رفتار" کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے اور اسی طرح سیز فائر معاہدے کے مکمل نفاذ کی امداد کا بھی مطالبہ کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے نئی قیادت کو آنے والے 24 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کے لئے تیار ہونے پر آمادہ کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 29 رجب 1442 ہجرى – 12 مارچ 2021ء شماره نمبر [15445]