روس نے ایرانی ملیشیاؤں کو تیل اور گیس کے فیلڈ سے کردیا بے دخل https://urdu.aawsat.com/home/article/2860626/%D8%B1%D9%88%D8%B3-%D9%86%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%85%D9%84%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%AA%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%AF%DB%8C%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%81%DB%8C%D9%84%DA%88-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A8%DB%92-%D8%AF%D8%AE%D9%84
روس نے ایرانی ملیشیاؤں کو تیل اور گیس کے فیلڈ سے کردیا بے دخل
شام میں تیل کے فیلڈ کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (آرکائیوز)
گزشتہ روز روس نے شمال مشرقی شام کے شہر رقہ کے دیہی علاقوں میں ایرانی ملیشیاؤں کو تیل اور گیس کے دو فیلڈ سے بے دخل کردیا ہے اور میڈیا ذرائع نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ ایرانی "پاسداران انقلاب" کے تابع "فاطمیون" ملیشیاؤں کے انخلا کے چند گھنٹوں بعد ہی روس کی "پانچویں کور" کی فورسز نے رقہ کے جنوب مغرب میں "انقلاب" آئل فیلڈ پر اپنا کنٹرول جما لیا ہے اور انہوں نے یہ اقدام شمال مشرقی حمص کے بادیہ کی انتظامی سرحدوں پر واقع رقہ کے دیہی علاقوں کے طبقہ کے علاقے میں گیس کے "توینان" فیلڈ پر اپنا کنٹرول جمانے کے کئی گھنٹوں کے بعد کیا ہے۔
اس وقت " انقلاب" کی پیداوار کا تخمینہ لگ بھگ 2000 بیرل یومیہ ہے جبکہ اس سے قبل 2010 میں چھ ہزار بیرل تھا اور ایرانی اثر ورسوخ کے ماتحت اور ہیسکو کمپنی کی زیر نگرانی "توینان" فیلڈ سے تقریبا روزانہ 3 لاکھ مکعب میٹر صاف گیس اور 60 ٹن گھریلو گیس اور دو ہزار بیرل سنکشیٹ کی پیداوار ہوتی تھی۔(۔۔۔)
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)