یورپ "کورونا" کی تیسری لہر سے پریشان

آج لاک ڈاؤن شروع ہونے سے قبل روما کے رہائشیوں کل ریستوراں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
آج لاک ڈاؤن شروع ہونے سے قبل روما کے رہائشیوں کل ریستوراں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

کچھ یوروپی ممالک کورونا وبائی مرض کی تیسری لہر سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے اٹلی میں لاک ڈاون کے سلسلہ میں سخت پابندیاں عائد ہیں جبکہ جرمنی کے ایک سینئر طبی عہدیدار نے اپنے ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے آغاز سے متعلق انتباہ کیا ہے۔

جمہوریہ چیکیا کے اسپتالوں میں بھی وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے زبردست دباؤ ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے یورپی یونین کے ممالک سے مدد لینے کا اشارہ کیا ہے۔

زیادہ تر یورپی ممالک کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن مہموں کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہ برطانیہ کے علاوہ باقی یورپی یونین کے ممالک میں یہ مہم دھیرے دھیرے چل رہی ہے اور وہاں 3 سے 7 ملین کے درمیان افراد کو قطرہ پلایا گیا ہے جبکہ برطانیہ میں اب تک 23 ملین سے زائد افراد کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔(۔۔۔)

پیر 02 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 15 مارچ 2021ء شماره نمبر [15448]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]