مصر نے ترکی کو دیا جواب: الفاظ کافی نہیں ہیں

مصری وزیر خارجہ سامح شكری کو دیکھا جا سکتا ہے
مصری وزیر خارجہ سامح شكری کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

مصر نے ترکی کو دیا جواب: الفاظ کافی نہیں ہیں

مصری وزیر خارجہ سامح شكری کو دیکھا جا سکتا ہے
مصری وزیر خارجہ سامح شكری کو دیکھا جا سکتا ہے
مصری وزیر خارجہ سامح شكری نے کہا ہے کہ انقرہ میں سیاست دانوں کی طرف سے قاہرہ کے ساتھ گفت وشنید رابطہ کھولنے کے بارے میں جو الفاظ جاری کیے گئے ہیں وہ کافی نہیں ہیں بلکہ ان کے ساتھ اقدامات کا ہونا بھی ضروری ہے اور اسی اثنا انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس علا  افہام وتفہیم کے مطابق قطر کی جانب سے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں جس پر گزشتہ جنوری کو سعودی عرب میں دستخط ہوئے ہیں۔

قاہرہ نے افہام وتفہیم یا اجلاسوں کے انعقاد کے سلسلہ میں اس ترکی اشارے پر بات چیت یا اس پر تبصرہ کرنے کے بارے میں خود کو واضح تحفظ کا پابند کیا ہے جو پچھلے ستمبر سے ہی ظاہر ہونے لگے تھے لیکن انقرہ کے دعوے متعدد سطح پر نہیں رکے ہیں۔

گزشتہ روز مصری پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران شکری نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ بات چیت کے کرنے کے رابطے قائم کرنے کے لئے ترکی کے بیانات موجود ہیں اور ہم دونوں عوام کے مابین قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن سیاسی صورتحال اور کچھ ترک سیاست دانوں کے مواقف منفی تھے لیکن یہ دونوں عوام کے مابین تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتے ہیں۔(۔۔۔)

پیر 02 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 15 مارچ 2021ء شماره نمبر [15448]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]