معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے دو سال سے زیادہ مدت اور حوثیوں کے ذریعہ مارب، تعز، الجوف اور حجہ کے محاذوں پر لڑائی کو بڑھا دینے کے بعد حدیدہ شہر اور اس کی اہم بندرگاہ انتظار کی حالت میں ہے اور اس سے قبل شہر کو ملیشیاؤں کی گرفت سے آزاد کروانے کے لئے قانونی حکومت پر عوامی دباؤ میں اضافہ ہو چکا ہے۔
کل اتوار کو (شمال مغرب میں) حجہ نامی یمنی گورنریٹ میں حوثی ملیشیاؤں کے خلاف یمنی فوج کی طرف سے جاری جنگیں مسلسل جاری ہیں اور اسی کے ساتھ حوثی ملیشیا بھی اس تعز گورنریٹ کے مغرب میں واقع آزاد ہوئے دیہات کی طرف بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون کے ذریعے حملہ کررہے ہیں اور وہاں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔(۔۔۔)
پیر 02 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 15 مارچ 2021ء شماره نمبر [15448]