"سینیٹ" کے سامنے ٹرمپ کی تاریخی سماعتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2877276/%D8%B3%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%B9-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92-%D9%B9%D8%B1%D9%85%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE%DB%8C-%D8%B3%D9%85%D8%A7%D8%B9%D8%AA
سینیٹرز کل مقدمے کی سماعت شروع کرنے جارہے ہیں (اے ایف پی)
واشنگٹن: رانا ابتر
TT
TT
"سینیٹ" کے سامنے ٹرمپ کی تاریخی سماعت
سینیٹرز کل مقدمے کی سماعت شروع کرنے جارہے ہیں (اے ایف پی)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز دو وسیع ابواب میں تاریخ کی کتابوں میں داخل ہو چکے ہیں جن میں سے پہلا یہ ہے کہ وہ امریکی تاریخ میں پہلے صدر ہیں جنھیں عہدہ چھوڑنے کے بعد ہی سماعت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دوسرا یہ کہ وہ پہلے صدر ہیں جن پر دو بار مقدمہ چلایا گیا ہے۔
منگل کے روز ٹرمپ کی غیر موجودگی میں تاریخی مقدمے کی سماعت کا آغاز ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کے مابین کشیدہ فضا کی عکاسی کرنے والی ایک گرما گرم بحث کے ساتھ ہوا ہے جو سابق صدر کے مقدمے کی آئینی حیثیت کے تعین کے لئے مسلسل 4 گھنٹوں تک جاری رہا ہے اور یہ ایک ایسا معاملہ ہے جسے ریپبلکن کی چند تعداد نے اٹھایا ہے تاکہ استغاثہ (ڈیموکریٹک) اور دفاعی (ریپبلکن) ٹیموں سے سرکاری دلائل کے آغاز سے قبل ٹرمپ کے خلاف الزامات کو ختم کیا جا سکے اور مقدمے کی سماعت کو روکنے کی کوشش کی جا سکے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]