گزشتہ روز لیبیا کی نئی ایگزیکٹو حکومت نے مقررہ وقت پر نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے اپنا پہلا مجازی اجلاس منعقد کیا ہے اور یہ اجلاس جنیوا کے سیاسی معاہدے کے ذریعہ طے شدہ تاریخ میں ایوان نمائندگان کی طرف سے اعتماد حاصل کرنے کے لئے اپنے پروگرام کو پیش کرنے کی تیاری کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔
ایوان صدر کونسل کے نئے صدر محمد المنفی نے جنھوں نے اپنے پہلے نائب صدر عبد اللہ حسین اللافی، موسیٰ الکونی اور وزیر اعظم عبد الحمید دبیبہ کی موجودگی میں اس کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی ہے انہوں نے پارلیمنٹ کے ممبروں اور لیبیا کے نیشنل ڈائیلاگ فورم کے ساتھ مشاورت کے دائرہ کو وسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 28 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 10 فروری 2021ء شماره نمبر [15415]