ہادی نے یمن میں ایرانی تجربے کو عام کرنے کو کیا مسترد

پرسو روز حدیدہ میں رضاکاروں کے زیر انتظام ایک اسکول میں ایک بے گھر ہونے والے بچہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
پرسو روز حدیدہ میں رضاکاروں کے زیر انتظام ایک اسکول میں ایک بے گھر ہونے والے بچہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے ملیشیا کے ہتھیاروں کے زور پر اپنے ملک میں ایرانی تجربے کو عام کرنے کے فلسفہ کو مسترد کرنے پر زور دیا ہے۔

سرکاری ایجنسی "صبا" نے اطلاع دی ہے کہ صدر ہادی نے ریاض میں یمن کے اندر اقوام متحدہ کے رہائشی کوآرڈینیٹر ڈیوڈ گریزلی سے ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قانونی حکومت قائم کردہ حوالوں کی بنیاد پر ایک منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے قیام کے سلسلہ میں خواہش مند ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ یمنی عوام ایرانی تجربہ کو مسلط کرنے کے لئے ملیشیا کے ذریعہ ہتھیار کی زور پر کی جانے والی حکمرانی کا انکار کیا ہے۔

ہادی کے بیانات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ذریعہ یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھیس سے فون پر بات چیت کے گھنٹوں بعد آیا ہے جس میں انہوں نے یمن کی بگڑتی صورتحال خصوصا انسانی صورتحال کے نتائج کے بارے میں اپنے ملک کی تشویش کا اظہار کیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 03 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 16 مارچ 2021ء شماره نمبر [15449]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]