نیتن یاھو نے اشکنازی کے ابوظہبی کا دورہ کیا منسوخ

اسرائیل کے وزیر خارجہ کو اتوار کے دن اپنے قبرصی ہم منصب کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
اسرائیل کے وزیر خارجہ کو اتوار کے دن اپنے قبرصی ہم منصب کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے اپنے وزیر خارجہ گبی اشکنازی کc ابوظہبی کا دورہ منسوخ کردیا ہے اور "لفان اسپرٹ" پارٹی کے قریب حلقوں نے نیتن یاہو پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اشکنازی کا دورہ منسوخ اس لئے کیا ہے کہ تاکہ انہیں اسرائیلی تاریخ میں یو اے ای میں داخل ہونے والے پہلے سیاستدان کی حیثیت سے جانا جائے۔
 
نیتن یاھو نے وزارت خارجہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اشکنازی کو بتایا گیا ہے کہ جو دورہ کل ہونا تھا وہ وزیر اعظم کے لئے ناپسندیدہ تھا اور نیتن یاھو نے تین ماہ قبل اپنے وزراء کو واضح طور پر آگاہ کیا تھا کہ کوئی بھی اسرائیلی سیاستدان مجھ سے پہلے امارات کا سفر نہیں کرے گا۔

دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات میں زبردست پیشرفت اور درجنوں معاہدوں پر دستخط ہونے کے باوجود اسرائیلیوں کے ابو ظہبی کے دورے سینئر ملازمین تک ہی محدود ہیں اور ان میں سے بیشتر کا تعلق وزیر اعظم کے دفتر، قومی سلامتی کونسل یا موساد یعنی غیر ملکی انٹیلی جنس سے ہے۔(۔۔۔)

منگل 03 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 16 مارچ 2021ء شماره نمبر [15449]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]