نیتن یاھو نے اشکنازی کے ابوظہبی کا دورہ کیا منسوخhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2877396/%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DA%BE%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D8%B4%DA%A9%D9%86%D8%A7%D8%B2%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%A8%D9%88%D8%B8%DB%81%D8%A8%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%AF%D9%88%D8%B1%DB%81-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D9%86%D8%B3%D9%88%D8%AE
اسرائیل کے وزیر خارجہ کو اتوار کے دن اپنے قبرصی ہم منصب کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے اپنے وزیر خارجہ گبی اشکنازی کc ابوظہبی کا دورہ منسوخ کردیاہے اور "لفان اسپرٹ" پارٹی کے قریب حلقوں نے نیتن یاہو پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اشکنازی کا دورہ منسوخ اس لئے کیا ہے کہ تاکہ انہیں اسرائیلی تاریخ میں یو اے ای میں داخل ہونے والے پہلے سیاستدان کی حیثیت سے جانا جائے۔ نیتن یاھو نے وزارت خارجہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اشکنازی کو بتایا گیا ہے کہ جو دورہ کل ہونا تھا وہ وزیر اعظم کے لئے ناپسندیدہ تھا اور نیتن یاھو نے تین ماہ قبل اپنے وزراء کو واضح طور پر آگاہ کیا تھا کہ کوئی بھی اسرائیلی سیاستدان مجھ سے پہلے امارات کا سفر نہیں کرے گا۔
دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات میں زبردست پیشرفت اور درجنوں معاہدوں پر دستخط ہونے کے باوجود اسرائیلیوں کے ابو ظہبی کے دورے سینئر ملازمین تک ہی محدود ہیں اور ان میں سے بیشتر کا تعلق وزیر اعظم کے دفتر، قومی سلامتی کونسل یا موساد یعنی غیر ملکی انٹیلی جنس سے ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)