اپنے پیروکاروں اور ان کے مابین ہونے والے ایک طویل جھگڑے اور باہمی تنقید کے بعد اپنے ٹویٹ کے ذریعہ احتجاجی گروپوں کے سلسلہ میں دوستانہ لہجے کے باوجود الصدر نے اپنے ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کیا ہے کیونکہ مظاہرین کے ذریعہ ٹائر جلائے گئے جس کی وجہ سے نجف کے آسمان میں دُھواں ہی دھواں نظر آیا اور اسی طاحول میں ماہ شعبان کا چاند بھی دیکھا گیا۔
الصدر نے مزید کہا کہ ہاں میں ان کا (مظاہرین) کا المیہ محسوس کر رہا ہوں اور ان کی آہ وبکا بھی سن رہا ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے ملک میں بدعنوانی نے اپنی گرفت جما لی ہے اور میری تمام محبوب چیزوں کو ختم کردیا ہے اور جملے کے آخری فقرے میں واضح طور پر ایک شعر کا ایک حصہ اقتباس کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں نے جلاوطنی اختیار کی اور میرے ملک کو اجنبیوں نے آباد کیا۔(۔۔۔)
منگل 03 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 16 مارچ 2021ء شماره نمبر [15449]