الشرق الاوسط کے ساتھ پیڈرسن کی گفتگو: شام کے صدارتی انتخابات سے ہمیں کوئی سروکار نہیں ہے

29 جنوری کو جنیوا میں آئینی کمیٹی کے اجلاس کے اختتام کے وقت شام میں اقوام متحدہ کے مندوب گیئر پیڈرسن کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
29 جنوری کو جنیوا میں آئینی کمیٹی کے اجلاس کے اختتام کے وقت شام میں اقوام متحدہ کے مندوب گیئر پیڈرسن کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

شام میں اقوام متحدہ کے مندوب گیئر پیڈرسن نے گزشتہ روز الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کے آخر میں ہونے والے شام کے صدارتی انتخابات سے ان کو کوئی سروکار نہیں ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی قرار داد 2254 کے مطابق ان کے مشن کا حصہ نہیں ہے جس میں نئے آئین کے تحت انتخابات کے بارے میں بات کی گئی ہے جو مختلف اطراف کی شراکت کے ساتھ اعلی ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق کرائے جائیں گے۔

گزشتہ روز پیڈرسن نے 15 مارچ 2011 کو شام کے احتجاج کے آغاز کی دسویں برسی کے موقع پر ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ یہ المیہ ایک طویل عرصے تک جاری رہا ہے جو دونوں عالمی جنگ کے برابر ہے اور شامی عوام ایک ایسی جنگ میں پڑ چکی ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہ ہے اور یہ ایک المیہ ہے  اور ہم سب کو شرمندہ ہونا چاہئے کہ ہم اسے روک نہیں پا رہے ہیں۔(۔۔۔)

منگل 03 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 16 مارچ 2021ء شماره نمبر [15449]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]