یوروپی میڈیسن ایجنسی نے ایسٹرازینیکا کا کیا دفاع

دو کارکنوں کو ایک ویکسینیشن سینٹر کے سامنے اسٹیکر لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ روم میں اگلی اطلاع تک ایسٹرازینیکا ویکسین کو معطل کر دیا گیا ہے (اے ایف پی)

TT

کل کورونا وائرس کے خلاف ایسٹرازینیکا ویکسین کو یورپی حمایت حاصل ہوگئی ہے جبکہ ان یورپی ممالک کی تعداد جنہوں نے خون جم جانے اور دیگر ضمنی اثرات کے پیدا ہونے کے خدشے کے سبب کہ اس کے استعمال کو موقوف کر دیا تھا اب ان کی تعداد 15 ممالک تک پہنچ گئی ہے۔

یوروپی میڈیسن ایجنسی کے ڈائریکٹر ایمر کک نے ایک پریس میں کہا ہے کہ ہم ابھی بھی مکمل طور پر اس بات کے قائل ہیں کہ (کوویڈ - 19) سے انفیکشن کی روک تھام میں ایسٹرازینیکا ویکسین کے فوائد اور اس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے اور مرنے کے جو خطرات ہیں وہ ان جانبی اثرات سے کہیں زیادہ ہیں۔
 
اس کے علاوہ عالمی ادارۂ صحت ان ماہرین کے مشن کی باضابطہ حتمی رپورٹ شائع کرنے کی تیاری کر رہا ہے جن کو چین کے شہر ووہان بھیجا گیا تھا تاکہ وہ نئے کورونا وائرس کی اصل کی تحقیقات کر سکیں جبکہ اس وبا کی اصلیت کی تحقیقات کرنے والے چینی ماہرین کے سربراہ لیانگ وینن نے اعلان کیا ہے کہ چین سے باہر انفیکشن کی تحقیقات اور تلاشیاں جاری رکھنی چاہئے اور سنہ 2019 کے وسط خزاں میں ووہان میں جنگلی جانوروں کی منڈی میں وائرس کے ابھرنے کی کیفیات پر بھی نگاہ رکھنی چاہئے۔(۔۔۔)

بدھ 04 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 17 مارچ 2021ء شماره نمبر [15450]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]