جنوبی شام میں دھماکے سے بچاؤ کے لئے روسی انتظامات

ماسکو میں گزشتہ روز روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف اور اسرائیلی گبی اشکنازی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
ماسکو میں گزشتہ روز روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف اور اسرائیلی گبی اشکنازی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
TT

تل ابیب کے سیاسی ذرائع نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف اور اسرائیلی وزیر خارجہ گبی اشکنازی نے گزشتہ روز ماسکو میں ایران کی پوزیشن اور جنوبی شام میں دھماکے کی روک تھام سے متعلق شام میں نئے انتظامات کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاوروف نے گزشتہ اکتوبر کے آخر میں یونان میں اپنی میٹنگ کے دوران اشکنازی کو اس سلسلے میں تجاویز اور نظریات پیش کیے تھے اور اس وقت سے دونوں ممالک کے مابین ان انتظامات کے بارے میں مختلف سطحوں پر بات چیت ہوتی رہی ہے جیسا کہ ماسکو نے اسرائیلی مطالبات کے مطابق اپنی تجاویز میں ترامیم بھی کیا ہے اور اشکنازی کو کل ماسکو میں ایک اور اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ دوسری پارٹیوں کے ساتھ ان انتظامات یا ان کے کچھ حصہوں کو قبول کرنے کے سلسلہ میں پیشرفت ہوئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ روس کے دارالحکومت میں اشکنازی کی آمد کے موقع پر اسرائیل نے دمشق کے قریب علاقوں پر حملے کئے ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات 05 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 18 مارچ 2021ء شماره نمبر [15451]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]