اگلے اتوار کو ایرانی سال کے اختتام سے قبل ایرانی حکومت کے آخری اجلاس میں روحانی نے کہا ہے کہ پابندیاں ختم کرنے کے سلسلہ میں جو رکاوٹ ہے وہ اگلے 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹی اقلیت جو اس راستے میں رکاوٹ ہے اسے اپنا کام روک دینا چاہئے۔(۔۔۔) اگر یہ رک گیا تو حکومت پابندیوں کا خاتمہ کرسکے گی۔
روحانی نے صراحت کے ساتھ کہا ہے یہ ایرانی تاریخ اور عوام کے ساتھ بہت بڑی غداری ہے اگر کوئی گروہ یا کوئی فرد پابندیاں اٹھانے سے پہلے ہی رکاوٹ پیدا کرتا ہے اور انہوں نے اس اعتقاد کا اظہار کیا کہ پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے آج کے حالات پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں۔(۔۔۔)
جمعرات 05 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 18 مارچ 2021ء شماره نمبر [15451]