یمن نے ریاض معاہدہ مکمل کرنے کے لئے سعودی عرب کے مطالبے کا کیا خیر مقدم

یمن نے ریاض معاہدہ مکمل کرنے کے لئے سعودی عرب کے مطالبے کا کیا خیر مقدم
TT

یمن نے ریاض معاہدہ مکمل کرنے کے لئے سعودی عرب کے مطالبے کا کیا خیر مقدم

یمن نے ریاض معاہدہ مکمل کرنے کے لئے سعودی عرب کے مطالبے کا کیا خیر مقدم
یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل نے ریاض میں "ریاض معاہدہ" کے سلسلے میں دونوں فریقین کے اجلاس کے لئے سعودی عرب کے مطالبے کا خیر مقدم کرنے میں جلد بازی کی ہے جبکہ اس سے قبل ریاض نے منگل کو ایک بیان میں مظاہرین کے ذریعہ یمنی حکومت کے صدر دفتر "قصر معاشیق" پر ہونے والے حملہ کی مذمت کی ہے۔

سعودی عرب نے یمن کی حکومت کے لئے اپنی حمایت کی تصدیق کی ہے جس نے عارضی دارالحکومت عدن میں 30 دسمبر کو ڈاکٹر معین عبد الملک کی سربراہی میں اپنے فرائض کا آغاز کیا ہے اور اس کو پورا موقع فراہم کرنے کی اہمیت بھی پیش کی ہے تاکہ موجودہ مشکل انسان دوست اور معاشی حالات کی روشنی میں یمنی عوام کی خدمت کی جا سکے۔

یمن کے ایک اور تناظر میں یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے گزشتہ روز شمالی یمن کے علاقے عمران سے سعودی عرب کی طرف ڈرون کے ذریعہ حملے کو ناکام بنا دینے کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 05 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 18 مارچ 2021ء شماره نمبر [15451]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]