واشنگٹن کے ساتھ اچانک خرابی کے بعد ماسکو نے اپنے سفیر کو کیا طلب

ماسکو میں سنہ 2011 میں بائیڈن اور پوتن کو ملاقات کے درمیان محفوظ شدہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
ماسکو میں سنہ 2011 میں بائیڈن اور پوتن کو ملاقات کے درمیان محفوظ شدہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

گزشتہ روز روس نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن پر اس کڑی تنقید کے نتیجے میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اچانک بگاڑ کے بعد مشاورت کے لئے امریکہ میں اپنے سفیر کو طلب کیا ہے جس میں انہوں نے انہیں قاتل بھی قرار دیا ہے اور امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کی قیمت کی ادائیگی کی بھی دھمکی دی ہے۔

دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اچانک اضافے کے بعد امریکی صدر نے کل اپنے روسی ہم منصب پر سخت اور براہ راست تنقید کی ہے جس کی وجہ سے روسی سیاسی اور پارلیمانی حلقوں میں شدید غم وغصہ پایا گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 05 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 18 مارچ 2021ء شماره نمبر [15451]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]