ایسٹرازینیکا کے ذریعہ یورپی ویکسینیشن کا دوبارہ آغاز

ایسٹرازینیکا کے ذریعہ یورپی ویکسینیشن کا دوبارہ آغاز

ہفتہ, 20 March, 2021 - 10:15
گزشتہ روز اٹلی، فرانس اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے "کورونا" وائرس کے خلاف ایسٹرازینیکا ویکسین کے ذریعہ دوبارہ ویکسینیشن شروع کردیا ہے جبکہ فرانس نے اپنی آبادی کے تقریبا ایک تہائی حصے پر ایک نئی بندش عائد کردی ہے اور جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ اس وبا کے کیسوں کی تعداد میں بہت واضح طور پر اضافہ ہو رہا ہے اور آگاہ بھی کیا ہے کہ اس کے سبب وسیع پیمانے پر بند کرنے کا اعلان کرنا پڑسکتا ہے۔

اس وائرس سے نمٹنے کے لئے جرمنی اور فرانس نے بھی اٹلی، بلغاریہ اور سلووینیا کی طرح ایسٹرازینیکا ویکسین کے ذریعہ دوبارہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کردی ہے اور دیگر ممالک اگلے ہفتے شروع کریں گے اور ان میں اسپین، پرتگال اور نیدرلینڈ جیسے ممالک بھی مل ہیں۔


15 ممالک نے ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال کو احتیاط کے ساتھ موقوف کردیا تھا کیونکہ خون کے جمنے جیسے مضر اثرات ریکارڈ کئے گئے تھے تاہم یوروپی میڈیسن ایجنسی نے پرسو روز ہی اعلان کیا تھا کہ برطانوی ویکسین محفوظ اور موثر ہے اور اس کے استعمال کے سلسلہ میں سفارش بھی کیا ہے اور خاص کر چونکہ یورپی یونین کے ممالک ویکسین کی قلت کا شکار ہیں۔(۔۔۔)


ہفتہ 07 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 20 مارچ 2021ء شماره نمبر [15453]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا