لیبیا میں کرائے کے شامی جنگجو انخلا کے لئے تیاری کر رہے ہیں

لیبیا کی افواج کو طرابلس میں ترکی کی تربیت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
لیبیا کی افواج کو طرابلس میں ترکی کی تربیت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

گزشتہ روز معلوم ہوا ہے کہ لیبیا کی سرزمین پر موجود شامی جنگجؤوں کو ترکی کی ہدایت موصول ہوئی تاکہ وہ شام کی طرف واپسی کے آغاز کے لئے اپنے سامان کی تیاری کرنا شروع کریں۔

گزشتہ روز حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اشارہ کیا ہے کہ لیبیا کے علاقوں میں موجود انقرہ کے وفادار شامی جنگجؤوں کو اپنا سامان تیار کرنا شروع کرنے کے لئے ترک ہدایات موصول ہوئیں ہیں تاکہ وہ اگلے چند دنوں کے اندر خود کو واپسی کے آغاز کے لئے تیار کر سکیں اور رصدگاہ کے اعداد وشمار کے مطابق ترکی کے انٹلیجنس خدمات کے ذریعہ بھرتی کئے جانے والے قریب 9000 شامی کرائے کے جنگجو جن میں 18 سال سے کم عمر کے 350 بچے بھی شامل ہیں اپنے معاہدوں کے ختم ہونے کے بعد لیبیا سے واپس آئے ہیں۔

ساتھ ہی مقامی میڈیا نے سرت - الجفرہ آپریشن روم کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ابراہیم بیت المال کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی افواج جلد ہی ملک کے مشرق اور مغرب کو ملانے والی سڑک کو کھول دیں گی لیکن انہوں نے دوبارہ دوسری پارٹی سے مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 07 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 20 مارچ 2021ء شماره نمبر [15453]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]