اردوغان کے ذریعہ اسطنبول معاہدے سے دستبرداری سے خواتین میں پیدا ہوئی ناراضگی

خواتین کے تحفظ کے لئے "اسطنبول معاہدہ" سے دستبرداری کے خلاف کل اسطنبول کی سڑکوں پر مظاہرے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
خواتین کے تحفظ کے لئے "اسطنبول معاہدہ" سے دستبرداری کے خلاف کل اسطنبول کی سڑکوں پر مظاہرے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے سنہ 2011 میں دستخط کیے گئے "اسطنبول معاہدے" کے نام سے جانے جانے والے تشدد سے تحفظ برائے خواتین معاہدہ سے دستبرداری کے لئے جاری کردہ ایک حکمنامے نے کل ترکی میں ہنگامہ آرائی اورخوکتین کے مظاہرے کو جنم دیا ہے۔

گزشتہ سال ترکی میں خواتین کے خلاف تشدد اور ہلاکتوں کے واقعات میں اضافے کی روشنی میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس فیصلے کے منفی رد عمل سے متعلق انتباہ کے باوجود یہ فیصلہ کل (سنیچر) کو ملک کے سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا ہے اور اس معاہدے سے دستبرداری عوامی اتحاد کے اندر مذہبی گروہوں اور حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی اتحادی اس نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے دباؤ کے بعد سامنے آئی ہے جس کے صدر دولت بہشلی نے گزشتہ سال اس معاہدے سے دستبرداری کا مطالبہ کیا تھا اور اسے غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے ترک معاشرے کی اقدار سے ہم آہنگ نہیں قرار دیا تھا۔

حزب اختلاف کے رہنما اور سی ایچ پی کے سربراہ كليتشدار اوغلو نے اردوغان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ آدھی رات کو ایک فرمان جاری کرکے 42 ملین خواتین کے حقوق کو پامال نہیں کرسکتے ہیں۔۔۔ خواتین ظالم کو سبق سکھائیں گی اور اسطنبول معاہدہ واپس آئے گا۔(۔۔۔)

اتوار 08 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 21 مارچ 2021ء شماره نمبر [15454]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]